تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عیدالفطر 21 اپریل کو ہوگی یا 22 کو؟

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اختتام کی جانب گامزن ہے جس کے بعد عید کا تہوار ہوگا عیدالفطر 21 اپریل کو ہوگی یا 22 کو اس حوالے سے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کر دی ہے۔

رمضان المبارک کا مہینہ جیسے جیسے گزرتا ہے اسلامی دنیا میں عیدالفطر کا انتظار اتنا ہی بڑھنے لگتا ہے اور ہر جگہ یہ بات ہونے لگتی ہے کہ اس بار عید کا چاند 29 کا ہوگا یا 30 کا یعنی رمضان کے 29 روزے ہوں گے یا 30۔ امسال بھی رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی یہی موضوع گفتگو ہے تاہم عید 21 اپریل کو ہوگی یا 22 کو اس حوالے سے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیشگوئی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو چاند کو عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں سے بھی کھلی آنکھوں سے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ لیبیا سے شروع ہونے والے مغربی افریقہ کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر عرب اور اسلامی دنیا کے بیشتر ممالک میں جمعرات کو چاند کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے ممکن نہیں ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ اس لحاظ سے عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔”

دوسری جانب فلکیاتی اعتبار سے اس سال عرب دنیا میں رمضان المبارک 29 دن کا ہے اور عید الفطر 21 اپریل جمعہ کو ہوگی۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق جمعرات 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔

مصر میں فلکیاتی تحقیق کے قومی ادارے نے چند روز قبل اطلاع دی تھی کہ انسٹی ٹیوٹ کی سورج ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا اور 21 اپریل جمعے کو شوال کا پہلا دن ہوگا۔ یہ ان نایاب چیزوں میں سے ایک ہے جو ہر چند سال بعد سامنے آتی ہیں۔

مرکز نے مزید کہا کہ شوال کا چاند قاہرہ کے وقت کے مطابق صبح ٹھیک 6 بج کر 14 منٹ پر جمع ہونے کے فوراً بعد پیدا ہو جائے گا اور 29 رمضان جمعرات کو چاند دیکھنے کا دن ہوگا۔

تاہم ماہرین فلکیات نے اس روز ایک الگ فلکیاتی واقعہ کا بتایا ہے جو مصر سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں پیش آئے گا۔ یہ واقعہ سورج کا مکمل گرہن ہے۔

مصری میڈیا نے مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی تحقیق کے ماہر فلکیات کے پروفیسر ڈاکٹر اشرف کے حوالے سے بتایا کہ 20 اپریل کو چاند زمین کے قریب ہوگا اور سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا اور یہ گرہن دنیا کے کچھ حصوں میں مکمل اور دوسرے حصوں میں کنارہ نما نظر آئے گا۔

مصر کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس دن پوری رات آسمان پر چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ سورج کے ساتھ طلوع ہوگا اور اس کے ساتھ پوری طرح غروب ہوگا۔ چاند کا نورانی چہرہ سورج کی طرف ہوگا اور اس کا سیاہ چہرہ زمین کی طرف ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی بحر ہند سے شروع ہو کر مغربی آسٹریلیا اور جنوبی انڈونیشیا کے کچھ حصوں سے ہوتا ہوا گزرے گا۔ جزوی گرہن انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

اس حوالے سے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کا چاند نہ دیکھنے کا امکان موسمی حالات کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -