تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عید الفطر، ڈیرن سیمی کی پشتو زبان میں‌ مبارک باد، دیگر کھلاڑیوں کے بھی پیغامات

کراچی: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں فرزندان اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کر کے سب کے دل جیت لیے، اُن کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کررہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت آجانے کے باعث اب بیرون ملک میں وقت گزارنے والے افراد دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اپنے مداحوں، دوستوں احباب سمیت تمام افراد کے سامنے اپنے جزبات کی عکاسی کرسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ سے واقفیت اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں کو عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغامات دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پشتو زبان میں عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

سرلنکن کھلاڑی مہیلا جے وردھنا نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق پاکستانی بلے باز اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے عید الفطر کے موقع پر سب کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ پرمسرت موقع سب کے لیے ڈھیروں خوشیاں، صحت و تندرستی لائے۔

پاکستانی بلے باز اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں اور اُن کے اہل خانہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ نے سرفراز احمد اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی اسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ تعالی ہم پر ہمیشہ اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے‘۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیط نے اپنے بچوں کے ہمراہ بنائی جانے والی تصویر شیئر کر کے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی

ٹیینس کھلاڑی اور شیعب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عید کی مبارک باد دی انہوں نے اپنے اہل خانہ اور خاوند کے ہمراہ بنائی جانے والی تصویر شیئر کی

 

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی عید الفطر کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہماری رمضانوں میں کی جانے والی عبادتوں کو قبول فرمائے اور اس کی رحمتیں سارا سال ہم پر جاری و ساری رکھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -