پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

نئے ڈیزائن کے ’عیدی لفافے‘ بچوں کی خوشیاں دوبالا

اشتہار

حیرت انگیز

عید کے موقع پر بچوں کو عیدی دینے کا رواج برسوں پرانا ہے، عیدی ملنے سے ان کی خوشیاں دوبالا اور چہرے کی رونق میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، اس کیلیے اب ’عیدی لفافے‘ مارکیٹ میں آگئے۔

عید یا کسی تہوار کے موقع پر بچوں کو تحائف دینا ان کی دلی خوشی کا باعث ہوتا ہے جسے ملنے کے بعد وہ پھولے نہیں سماتے۔

یہ ضروری نہیں ہے کہ عیدی بہت زیادہ اور تحائف مہنگے ہوں البتہ یہ ضروری ہے کہ عیدی دینے کا انداز نیا اور منفرد ہو جو ان کیلیے خوشگوار حیرت کا باعث بنے۔

عیدی دینے کی روایت نہ صرف آج بھی زندہ اور برقرار ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے انداز میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔

لفافہ اچھا ہو یا عیدی تگڑی؟؟ کچھ بچوں کو عیدی زیادہ چاہئے تو کچھ بچے چاہتے ہیں کہ ان کو عیدی کی رقم خوبصورت لفافے میں چاہیے۔

پہلے عیدی کے نوٹ بچوں کے ہاتھوں میں باری باری تقسیم کیے جاتے تھے لیکن اس بار بازاروں میں عیدی کیلئے نت نئے ڈیزائن کے خوبصورت ’عیدی لفافے‘ دستیاب ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت بازار میں کاغذ کے علاوہ مخصوص قسم کے مٹیریل سے بنے لفافے فروخت کیے جارہے ہیں جو دیکھنے میں بہت خوبصورت اور شیشے شفاف جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

ان نئے لفافوں پر انگریزی اور اردو زبان میں عید مبارک بھی خوبصورت لکھائی سے تحریر کیا گیا ہے، جسے حاصل کرنے کے بعد بچے یقیناً اسے سنبھال کر بھی رکھیں گے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں