جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکوئوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل اور اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ایک ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلوں میں انعام یافتہ ڈاکو، اشتہاری ملزم، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس مقابلوں میں آٹھ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔کاروائیوں میں چھینی گئی ایک کار اور پندرہ موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ہیں جومالکان کے حوالے کردی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں