پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پنجاب میں طوفانی بارش سے تباہی، 8 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب مین طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں آٹھ افرادجاں بحق اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےکئی شہروں میں طوفانی بارشوں میں مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کئی سائن بورڈز ، دیواریں اور چھتیں گرگئیں ، جس کے نتیجے میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

گوجرانوالہ میں دیواریں اورچھتیں گرنےسےدوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے۔

نارووال میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث دیواریں، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے خواتین سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ملتان میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوئے۔

ساہیوال، بہاولنگر، چیچہ وطنی اوردیپالپور میں بھی بادل جم کر برسے۔

لاہور میں گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والی مغربی لہر کے اثرات کے تحت آئندہ تین روز کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا سبب بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں