اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 48 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 432 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 532 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 70 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں اب تک3 لاکھ7 ہزار 418مصدقہ کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں37 ہزار 744 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 880 مریض زیر علاج ہیں،ملک بھر میں کرونا کے 107 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔