تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

‘آٹھ سال بعد سعودی عرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘

ریاض: مملکت کی کابینہ نے آٹھ سال بعد سعودی عرب کا بجٹ 2022 سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے 8 سال کے بجٹ خسارے کے بعد مملکت کا 2022 کے لیے 24 ارب ڈالر کا بجٹ سرپلس ریکارڈ کیا اور جی ڈی پی کی نمو کا تخمینہ 7.5 فیصد لگایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا یہ ایک ایسا موقع ہے جو سعودی اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب میں الراجحي کیپٹل کے ہیڈ آف ریسرچ مازن السديری کا ماننا ہے کہ موجودہ بجٹ مضبوط میکرو انڈیکیٹرز دکھاتا ہے جو معاشی نمو اور مسلسل اصلاحات پر اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تمام سرمایہ کاروں کی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور ساٹاک مارکیٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ضروری ہیں، اگلے سال معیشت کی نمو کو نان آئل سرگرمیوں سے فوائد پہنچیں گے۔

سعودی حکومت غیرملکیوں کے لیے کیا اقدامات اٹھانے جارہی ہے؟ بڑی خبر

قبل ازیں سعودی عرب میں بجٹ 2022 سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خرانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد سعودی عوام، پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں، اداروں اور مقیم غیرملکیوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز سعودی بجٹ 2022 کا اعلان کیا جس میں متوقع آمدنی 1045 ارب ریال ہے جو 2021 کے بجٹ سے 12.4 فیصد زیادہ ہوگی، تیل کے نرخ بڑھنے سے آمدنی کی بڑھوتی ممکن ہے، نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 955 ارب ریال لگایا گیا ہے جبکہ فاضل بجٹ 90 ارب ریال ہوگا۔

Comments

- Advertisement -