تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چٹ منگنی پٹ بیاہ، وہ اداکارہ جس کی شادی 7 دن میں انجام پائی

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ نتاشا علی سے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی اور شاپنگ کورونا کے دوران ہوئی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سی دکانیں بند تھیں جس کے سبب مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

پروگرام میں ںتاشا علی کی شادی کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جس میں ان کے شوہر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کا جوڑا کافی بھاری تھا، شادی سے قبل میں یہ کہتی تھی کہ لال جوڑا پہنوں گی اور میں شادی کے موقع پر سرخ لباس کا ہی انتخاب کیا۔

نتاشا علی نے کہا کہ ان کی شادی میں صرف 15 افراد نے شرکت کی اور شادی 14 اگست کے دن ہوئی تھی جس میں گھر کے افراد اور سسرال والے شریک ہوئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے یہی کہتی تھی کہ والدین کا پیسہ بالکل ضائع نہیں کرنا، مجھے بہت ساری تقریبات نہیں کرنی تھی اور مجھے ان سے الجھن ہوتی ہے، کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی سادگی سے ہونا ممکن ہوگیا۔

نتاشا علی نے بتایا کہ نکاح میں بہت ہی سادہ جوڑا زیب تن کیا تھا، شادی کی تصاویر بھی بعد میں بنوائیں اور شادی صرف 7 روز کے اندر ہی انجام پائی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نتاشا علی گزشتہ سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -