تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’ایک دفعہ تم سے شادی ہوجائے ساری اکڑ ختم کردوں گا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی 31ویں قسط کا سین مداحوں کو بھا گیا جس میں اسامہ خان اور انمول بلوچ جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اسامہ خان (شہروز)، ماریہ وسطی، انمول بلوچ (اشنا)، صرحا اصغر، ساجد حسن، روبینہ اشرف، جویریہ عباسی، سلمان سعید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں اسامہ خان انمول بلوچ (اشنا) سے کہہ رہے ہیں کہ ’ایک دفعہ تم سے شادی ہوجائے تو تمہاری ساری اکر ختم کرکے تمہیں کنٹرول کرکے اپنے پاس رکھوں گا۔‘

اسامہ خان اشنا سے پوچھتے ہیں کہ ’وہ لڑکا یہاں کیا کررہا تھا اشنا کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم ہے پھر وہ کہتے ہیں کہ میری بات کان کھول کر سن لو وہ لڑکا تمہارے آس پاس اب نظٖر نہیں آنا چاہیے۔‘

اشنا کہتی ہیں کہ ’آپ مجھے دھمکی دے رہے ہیں۔‘ اس پر وہ کہتے ہیں کہ دھمکی نہیں دے رہا وارننگ دے رہا ہوں۔‘ اشنا کہتی ہیں کہ ’میں کسی کو دھمکی میں نہیں آتی۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں آپ سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔‘ اسامہ کہتے ہیں کہ ’میری بات سنو تم، تمہیں کیا لگ رہا ہے کہ میں تم سے شادی کرنے کے لیے مرا جا رہا ہوں یہ صرف امی کی خواہش ہے ورنہ تم اپنے دو ٹکے کے کزن کے ساتھ شادی کرتیں مجھے کیوں پرواہ ہوگی۔‘

اشنا کہتی ہیں کہ نہ کریں پرواہ پھر کس نے آپ سے کہا ہے کہ روز ڈرائیور بن کر میری جاسوسی کرنے کے لیے۔‘
اسامہ کہتے ہیں کہ ’اگر تمہاری جاسوسی مجھے کرنا ہوتی تو اور بھی طریقے تھے وہ امی نے مجھے بھیجا تھا کہ ڈرائیور نہیں ہے تمہیں پک کرلوں۔‘

اشنا کہتی ہیں کہ ’پھر میرے ساتھ شادی کرنے کے خواب کیوں دیکھ رہے ہیں؟‘ اس پر وہ کہتے ہیں کہ ’محبت کی تو بہت شادیاں ہوتی ہیں لیکن کچھ شادیاں نفرت کو زندہ رکھنے کے لیے کرنا پڑتی ہیں، میری بہت خواہش ہے کہ ایک دفعہ تم سے شادی ہوجائے تو تمہاری ایسی اکڑ ختم کروں گا تمہیں قابو کرکے اپنے پاس رکھوں گا۔

وہ کہتی ہیں اپنے یہ خواب دل سے نکال دیں یہ نہیں پورے ہونے والے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا اور کہیں ایسا نہ ہو کہ نکاح کے وقت عین موقع پر میں انکار کردوں۔

اسامہ کہتے ہیں کہ تم کسی خوش فہمی میں نہ رہنا کہیں ایسا نہ ہو کہ قلم قاضی کے ساتھ مجھے اسلحہ لانا پڑے کیونکہ دشمن پر وار کرتے ہوئے میرا نشانہ کبھی نہیں چونکتا ہے پھر اشنا کہتی ہیں کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کیا اشنا اور ان کی نفرت محبت میں بدل جائے گی اور دونوں شادی کے بعد لڑائی جھگڑا ختم کردیں گے یا یہ سلسلہ جاری رہے گا یہ سب جاننے کے لیے پیر سے جمعرات رات 9 بجے ’ایک ستم اور‘ دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں