تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کے60 سالہ بزرگ باڈی بلڈر استاد عبدالوحید

کراچی : اچھی صحت بنانا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے لیکن اس کیلئے بھرپور اور مسلسل محنت درکار ہوتی ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہ بات لاہور کے 60 سالہ بزرگ تن ساز استاد عبدالوحید نے ثابت کی ہے، جنہوں نے مسٹر پاکستان کا ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

استاد وحید 16 سال کی عمر سے اپنی فٹنس کا خیال رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک اس پر عمل کر رہے ہیں، ماہ رمضان سے قبل ہی استاد وحید نے مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتا اور کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے مسٹر پنجاب کا ٹائٹل بھی جیتا تھا، انہوں نے مسٹر لاہور کا خطاب بھی حاصل کر رکھا ہے۔

اے آر اوئی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں گفتگو کرتے ہوئے استاد عبدالوحید نے بتایا کہ میں جوانی سے تن ساز نہیں ہوں بلکہ میں نے 1994 میں ایک ہیلتھ کلب کھولا لیکن خود میں نے 40 برس کی عمر میں باقاعدہ تن سازی شروع کی جبکہ مقابلوں میں حصہ لینا 10 برس پہلے شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں سلائی مشینوں کا کام کرتا ہوں اور روزانہ شام کو اپنے کلب جاتا ہوں۔میں نے فٹنس کے لیے کلب اپنے لیے نہیں بنایا بلکہ نوجوانوں کے لیے بنایا، میرا مقصد صرف یہ ہے کہ نوجوان کھیل کی طرف آئیں، نشے کی لت میں نہ پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ میری غذا میں روزانہ دو درجن انڈے ایک کلو قیمہ، دالیں، دلیہ، دودھ، دہی، سلاد اور پھل یا خشک میوہ جات شامل ہیں۔ ان چیزوں کو بھی ہم دن بھر میں 6 یا 7 حصوں میں تقسیم کرکے کھاتا ہوں اور درمیان میں آرام اور ورزش بھی کرتا ہوں۔

مسٹر پاکستان استاد عبدالوحید نے حکومت پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ حکومت ان کی سرپرستی کرے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -