جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاہور میں سفاک بیٹے کا بزرگ والدہ اور بہن پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سفاک بیٹے نے بزرگ والدہ اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے قلندرپورہ کے رہائشی اللہ دتہ نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بوڑھی والدہ اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا۔

بزرگ والدہ کا کہنا ہے کہ بھینس فروخت کی تھی، بیٹا وہ پیسے بھی چھین کر لے گیا، بزرگ خاتون نے تھانہ ہربنس پورہ میں بیٹے کے خلاف درخواست جمع کروادی۔

بوڑھی ماں کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرا بیٹا مجھے اور میری بیٹی کو بہت عرصے سے مارتا اور دھکے دے کے گھر سے نکالتا رہا ہے لیکن اب صبر جواب دے گیا ہے۔

بہن نے الزام عائد کیا کہ بھائی اپنا حصہ لے چکا ہے، گھر ہتھیانے کے لیے دیوار گرا کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون نے بیٹے کے خلاف ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں