تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مجھے پانی دو، میں وضو کروں گا،ملبے تلے پھنسے معمر شخص کی ویڈیو وائرل

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آرہے ہیں کہیں کوئی اپنے پیارے کی تلاش میں سرکردہ ہے تو کہیں قدرتی آفت سے بچ جانے کے بعد موسم کی سختی سے لڑرہا ہے۔

ان کہانیوں میں سے ایک کہانی اس بوڑھے شامی شخص کی بھی ہے جو ملبے دتلے دبا ہوا ہے، امدادی ٹیمیں اس شخص تک پہنچی تو اس نے ایسا جملہ کہا جس سن کر ہرصاحب ایمان کو فخر محسوس ہوا۔

العربیہ ویب سائٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملبے تلے پھنسے ایک بوڑھے شخص کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امدادی کارکن انہیں شدید سردی سے بچنے کے لیے کمبل دے رہے ہیں مگر وہ ان سے پانی مانگ رہے ہیں۔

بزرگ کہ رہے ہیں کہ’مجھے پانی دو، میں وضو کروں گا میری نماز قضا ہو رہی ہے۔

قدرتی آفت سے زندہ بچ جانے والے اس معمر شخص کی یہ ویڈیو نہایت تیزی سے وائرل ہورہی ہےاس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -
  • ٹیگز
  • -