منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں حادثہ، بزرگ خاتون اور بچی جاں  بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں بچی کو روڈ کی طرف بھگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بچی کو بچاتے ہوئے نانی بھی روڈ سے گزرتی بس کی زد میں آگئیں۔

نانی اور نواسی کی لاشیں آبائی گاؤں منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ماڑی پور کے علاقے نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریلر اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی سوزوکی ڈرائیور تھا جس کی شناخت 38 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ماڑی پور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ہاکس بے کا رہائشی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر اور سوزوکی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا قیوم آباد سے اختر کالونی کی جانب جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں