تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آٹا پوائنٹ پر ایک اور بزرگ خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ: پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں ایک آٹا پوائنٹ ایک اور بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں تھانہ خان گڑھ میں قائم آٹا پوائنٹ پر ایک بزرگ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بر نہ ہو سکی۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے ملک میں آٹا کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے بعد حکومتی سطح پر مفت آٹا پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جہاں غریب لوگوں کی قطار دن بھر لگی رہتی ہے۔

مفت آٹا تقسیم میں بدنظمی، بھگدڑ، 3 خواتین جاں بحق، درجنوں زخمی

مفت آٹا پوائنٹس پر اب تک کئی خواتین اور کئی مرد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بزرگ بھی شامل ہیں، گزشتہ ماہ 20 تاریخ کو پنجاب کے شہر چوک سرور شہید میں حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی مہم میں 50 سالہ خاتون دھکم پیل کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

مارچ 28 کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں مفت آٹا تقسیم کے دوران شدید بد نظمی اور بھگدڑ مچنے کے دوران 3 خواتین جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔ کئی مقامات پر آٹے کی تقسیم کو روک دیا گیا، جس پر آٹا ملنے سے محروم رہنے والوں نے احتجاج کیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے مرد و خواتین پر بے دریغ لاٹھی چارج کیا۔

Comments

- Advertisement -