تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

مریم نواز کے عوام ، نوجوانوں اور طلبا کے لئے بڑے اعلانات

لاہور : نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسمبلی سے پہلے خطاب میں عوام کے لئے سہولیات ، نوجوانوں کے لئے اعلیٰ تعلیم اور طلبا کے لئے بڑے اعلانات کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016کے بعد سے کٹھن وقت گزرا ہے ، ان 8،7سال میں عوام کے درمیان رہی ، مسائل کا پتہ ہے، مجھے پتہ ہے کہ لوگ ن لیگ سے کیا توقعات رکھتے ہیں، کل نہیں بلکہ آج سے ہی ن لیگ کے منشور پرعملدرآمد شروع ہوگا، میرا وژن ہے کہ پنجاب کو اکنامک حب بنائیں اور تاجروں کوسہولتیں فراہم کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ پالیسی بنانا ہے ، حکومت کا کام کاروبار کرنےوالوں کو ماحول فراہم کرنا ہے، چاہتی ہوں پنجاب میں ایسا سسٹم لاؤں کہ کاروبار کیلئے ون ونڈو سہولت ہو، جتنےکاروبار حکومت چلارہی ہے اس کو بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں تبدیل کیاجائے۔

کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی ، شفاف میکنزم لائیں گے تاکہ رشوت کا خاتمہ ہو، گورننس کا مربوط ماڈل لیکر آئیں گے اور ہیلپ لائن کےذریعے عوام کے مسائل حل کروں گی، عوام کا براہ راست رابطہ میرے دفتر سے ہو،میں خود بھی کالز وصول کروں گی۔

نگہبان کے نام سے رمضان کیلئے ریلیف پیکج

انھوں نے بتایا کہ ہم نے نگہبان کے نام سے رمضان کیلئے ریلیف پیکج بنایا ہے ، عوام کے خادم ہیں کرسی اورمراعات لیکرنہیں بیٹھ سکتے، 65 سے 70 لاکھ رمضان پیکج گھروں تک ڈیلیور کریں گے ، رمضان پیکج کےلئے مشینری ،بیوروکریسی کو دن رات کام کرنا ہوگا، سستے رمضان بازار لگائیں گے اس پر بھی کام شروع ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس شروع کررہی ہوں، چاہتی ہوں مقررہ کردہ نرخ سے ایک روپیہ بھی عوام سے نہ لیاجائے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی کا ڈیٹا تمام ضرورت مندوں کو کور نہیں کرتا، 60ہزار سے کم آمدن والے لوگ مستحقین ہیں ان سب کی مددکرنا ہم پر فرض ہے۔

نوجوانوں کے اعلان

انھوں نے نوجوانوں کے لئے اعلان کیا کہ پنجاب کی یوتھ کی زندگیوں میں بہتری لانا میرا مشن ہے، کوئی بچہ میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اعلیٰ تعلیم کیلئے حکومت پنجاب وسائل فراہم کرے گی، بچے بچیوں کے پاس ایسی صلاحیتیں ہیں کہ ان کودنیاکی مشہور یونیورسٹیز میں داخلہ ملے۔

طلبا کے لیے بڑے اعلان

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں مکمل اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے، سرکاری اسکول کی تعلیم کامعیاربھی وہی ہوگاجوپرائیویٹ اسکول کاہوتاہے، بھٹےپرکام کرنےوالےبچوں کےتعلیمی وظائف بحال کررہےہیں۔

دانش اسکول شہبازشریف کازبردست منصوبہ تھا، پنجاب کےہرڈسٹرکٹ میں کم ازکم ایک دانش اسکول ہو، سرکاری اسکولوں کانصاب بہترکرنےکی ضرورت ہے، اسپیشل ایجوکیشن کاایک اعلیٰ ادارہ بنےگا، جہاں ڈس ایبل بچوں کےعلاج اوردیکھ بھال بہترین کی جائےگی۔

سرکاری اسپتالوں کی تمام ایمرجنسی میں آج سے ہی فری دوائیں شروع کریں گے

سرکاری اسپتالوں سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ پانچ سال بعد حکومت چھوڑ کر جاؤں تو ہر شہر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہو ، کیسنر،لیوراینڈکڈنی اسپتال الگ سےبنانےسےبہترہےاسی اسپتال میں یونٹ بنائیں گے، سرکاری اسپتالوں کی تمام ایمرجنسی میں آج سے ہی فری دوائیں شروع کریں گے۔

12 ہفتوں کے اندر اندر پنجاب کی پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنے کا اعلان

نو منتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 12 ہفتوں کے اندر اندر پنجاب کی پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنےجارہےہیں، 1122کوکہاہےموٹروےایمبولینس سروس شروع کریں، نواز شریف نےپاکستان کاپہلاہیلتھ کارڈ2015میں بنایاتھا، گزشتہ کئی سالوں میں ہیلتھ کارڈ کرپشن کا شکار ہوا، ہیلتھ کارڈکوری ڈیزائن کرکےبہت جلدفعال کریں گے۔

خواتین کے لیے اعلان

انھوں نے کہا کہ نرسنگ کی ڈیمانڈزیادہ ہےہمارے پاس نرسزکم ہیں، نرسنگ ٹریننگ سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور نئے سنیٹرز بھی بنائے جائیں گے، میں خواتین کے لئے بہتر پنجاب بنانا چاہتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین جو بھی گھر سے نکلتی ہیں ان کو تحفظ کا احساس ہو، خواتین کو ٹرانسپورٹ کارڈ ملے،بچیوں کو بھی اسکوٹیز ملیں، کام کرنیوالی خواتین کیلئے میری کوشش ہوگی ہر کام کی جگہ پر ایک ڈےکیئر سینٹر ہو، کسی خاتون کو ہراساں کیاگیا تو یہ میری ریڈ لائن ہے۔

ٹرانسجینڈرکیلئےخصوصی پیکج

نو منتخب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹرانسجینڈرکیلئےخصوصی پیکج بنارہی ہےجلداعلان کروں گی، ٹرانسجینڈرکومین اسٹریم پرلاناانکااحترام بھی ضروری ہے، ہماراکام صرف جان،مال پراپرٹی کی حفاظت ہی نہیں نہیں ، سوسائٹی کی عقل ودانش کی حفاظت بھی ذمہ داری ہے۔

5آئی ٹی یونیورسٹیز بنانے کا اعلان

ان کا مزید کہا تھا کہ بچوں اوربچیوں کیلئے کھیلتا پنجاب کے نام سے پروگرام شروع کروں گی ، قطار ،انتظار اور فائلوں سے لوگوں کی جان چھڑانے کیلئےڈیجیٹل پنجاب بنائیں گے، صوبےمیں کم از کم پانچ آئی ٹی سٹی بنانے کا پروگرام ہے، 5سالہ اقتدارکےدوران 5آئی ٹی یونیورسٹیزبناکر جاؤں گی۔

Comments

- Advertisement -