ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینز نے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے شروع کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین کل حلف اٹھائیں گے لیکن پی ٹی آئی کے منتخب 43 یوسی چیئرمینز میں سے بیشتر کل حلف نہیں اٹھائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ درجن سے زائد یوسی چیئرمینز پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں اور ملیر، جنوبی، غربی سے منتخب یوسی چیئرمینز نے پیپلزپارٹی سے رابطے کیے ہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ حلف اٹھانے کے لیے آنے والے کسی منتخب رکن کو نہ روکا جائے۔
پیپلزپارٹی نے اپنے تمام منتخب بلدیاتی نمائندگان کو کل حلف اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر ٹاؤن میں 9 یوسی چیئرمین ہیں، شاہ فیصل ٹاؤن، ضلع شرقی، غربی میں پی ٹی آئی اراکین نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حلف نہ اٹھانے والے یوسی چیئرمین میئر کے لیے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں