ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: چیف الیکشن کمشنر کا فارم 45 سے متعلق اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں فارم 45 سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں فارم 45 سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 تندہی سے تیار کریں۔

سلطان سکندر راجا نے اس حوالے سے جاری ہدایت میں کہا کہ پریذائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرائیں گے اور دستخطوں کے بعد پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے اور فارم کو انتہائی  محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں