بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن جائزے کا مطالبہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے دیگر جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کیلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے جائزے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خط امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ محمد نعیم کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کا نفاذ تمام پارٹیوں پر کیا جائے۔

- Advertisement -

خط کے متن کے مطابق حافظ نعیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے لاکھوں ووٹرز اپنی پسند کی جماعت کے لیے ووٹ استعمال کرنے کے حق سے محروم ہوئے جب کہ جماعت اسلامی ہر سیاسی قوت کیلیے یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ کی خواہش مند ہے اور اس معاملے کے جماعت کے نزدیک متعدد پہلو ہیں۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بھی انٹرا پارٹی انتخابات اس کی روح کے مطابق نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں جماعتوں میں خاندانی اور وراثتی قیادت مسلط ہے، اس لیے پی پی اور ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے۔

پی ٹی آئی سے ’بلا‘ چلا گیا، سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں