ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  کے الیکٹرک کی جانب سے عام انتخابات 2024 کی تیاری کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کی جانب سے شناخت کیے گئے پولنگ اسٹیشنز اور دیگر معاون دفاتر 7 فروری سے 9 فروری، انتخابی عمل کی تکمیل تک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رہیں گے۔

محفوظ و مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور نگرانی کے لیے کے لیے کے الیکٹرک نے خصوصی پاور مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے۔ کے الیکٹرک تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP)، مقامی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ ممکنہ تعاون فراہم کیا جا سکے۔

- Advertisement -

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا، "ہم انتخابی عمل کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہماری تکنیکی ٹیمیں کسی بھی مقامی فالٹز کو دور کرنے کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔ کے الیکٹرک لائیو ایپ، واٹس ایپ، اور سوشل میڈیا چینلز 24 گھنٹے کسٹمر سپورٹ کے لیے موجود ہوں گے ہمارا کال سنٹر بھی مکمل طور پر فعال رہے گا۔ کسی بھی صارف کو ایسا بجلی کا بل جاری نہیں کیا گیا جس میں ادائیگی کی آخری تاریخ8 فروری ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں