بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: محمود خان اچکزئی، فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی این اے 265 سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوا میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشتونخوا میپ کے جاری اعلامے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے پارٹی کو مذکورہ نشست سے ان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی کسی نشست سے انتخاب لڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں