ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن کے غیرسرکاری نتائج جاری کرنے کا وقت بتا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن کا چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور پیمرا آگاہ کرے کہ نظریہ پاکستان، خودمختاری کیخلاف موادنشر نہ کیاجائے۔

مراسلہ کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے اور قومی یکجہتی کیخلاف الزام یا بیان میڈیا پر نشر نہ کیا جائے، ایسا مواد نشر نہ کیا جائےجس سے پولنگ یا بعد میں امن کےحالات خراب ہوں۔

- Advertisement -

مراسلہ میں پابند کیا گیا کہ الیکشن کے دن میڈیا پر پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائےکسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں، پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشر کیے جا سکتےہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے میڈیا انتخابی عمل میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں