ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان، انتخابی مہم کا وقت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا اور عوامی فیصلے کی گھڑی آ پہنچی۔

عام انتخابات 2024 کے انعقاد میں صرف ایک دن باقی رہ گیا۔ عوام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے نمائندے منتخب کریں گے۔

چون روز کی انتخابی مہم کے دوران پیپلزپارٹی نمایاں رہی، پنجاب ہو یا سندھ، کے پی ہو یا بلوچستان پی پی کی انتخابی مہم سب سے بڑی نظر آئی۔

- Advertisement -

ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، شہید بینظیربھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو کی قیادت اور سابق صدرآصف زرداری کی نگرانی میں چلائی گئی انتخابی مہم میں بڑے جلسےاورریلیاں ہوئی جس میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے بلاول کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ برس پندرہ دسمبر کی رات الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآٹھ فروری کےعام انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔

قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے کاغذات نامزدگی، امیدواروں کی حتمی فہرست، انتخابی نشانات اور اب انتخابی مہم سمیت تمام مراحل کی تکمیل ہو گئی۔

اب تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بارہ کروڑ سے زائد ووٹرز کے ہاتھ میں ہے، عوام کو اپناحق رائےدہی استعمال کرنےکا موقع دینےکے لیے ملک بھر میں پولنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن دو ہزار چوبیس کیلئے قومی اسمبلی کی دوسوچھیاسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی عام نشستیں پانچ سو ترانوے ہیں جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار سات سو ساٹھ ہے۔

ان میں مرد ووٹرز چھ کروڑ بانوے لاکھ تریسٹھ ہزار سات سو چار اور خواتین ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ ترانوے لاکھ بائیس ہزار چھپن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں