الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں آر اوز انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے ہیں۔ ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے۔
ریٹرننگ افسران الیکشن ایکٹ سیکشن 68 کے تحت حتمی فہرستیں مرتب کریں گے اور اس کو آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائیں گے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن حتمی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے گا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پاکستان تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں حصہ نہیں لے سکی گی تاہم اس کے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن 2024 پاکستان: پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ
الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کے لیے 177 نشانات مخصوص کر رکھے ہیں۔