ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کے جیتنے سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے کچھ نتائج آگئے ہیں کچھ آنا باقی ہیں، اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کے جیتنے سے پتہ چلتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام نے زیادہ تر ووٹ ایک جماعت کے آزاد امیدواروں کو دیا ہے جب کہ پنجاب میں بھی عوام نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیا ہے۔

- Advertisement -

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر ہی انتخابات کرائیں گے اور کل ملک بھر میں الیکشن ہو گئے۔ ہمیں خوشی ہے کہ انتخابات کا عمل انجام پذیر ہوا۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں میں سے 162 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 71 حلقوں میں کامیابی کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

الیکشن 2024 پاکستان: جانیے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

ن لیگ نے 46، پیپلز پارٹی نے 38، ایم کیو ایم پاکستان نے 3، جے یو آئی اور آئی پی پی نے دو دو جب کہ بی این پی اور مسلم لیگ ق نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں