عام انتخابات کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہونے سے 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے تحت ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔
موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کے دن شہری 8300 کی سروس سے بھی محروم ہو گئے ہیں جو ان کا اپنے ووٹ اور متعلقہ پولنگ اسٹیشن جاننے کا اہم ذریعہ ہے۔
8300 ایس ایم ایس سروس متاثر ہونے سے شہری پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور کئی علاقوں میں پولنگ کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا ہے۔
دریں اثنا موبائل سروس بند ہونے پر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر لسٹوں کی مدد سے شماریاتی پرچیاں بنائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے پولنگ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی نیوز انتخابات کی مکمل کوریج دے رہا ہے۔ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ براہ راست صورتحال جاننے، تازہ ترین تبصروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔