ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چمن میں الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں اور ڈی آر او کا کہنا ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں پولنگ جاری ہے تاہم کئی ایسے پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا ہے اور کئی مقامات پر انتخابی عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں پہنچا ہے۔

بلوچستان کے علاقے چمن میں ڈپٹی کمشنر آف سے غیر حاضر عملے کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کو گرفتار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

متعلقہ حکام نے غیر حاضر عملے کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب گوادر کے علاقے کیچ کے دیہی علاقوں میں تاحال پولنگ شروع نہ ہو سکی اور انتخابی عملہ 5 گھنٹے بعد بھی پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا ہے۔ پنجگور میں بھی متعدد پولنگ اسٹیشنز پر عملے کی کمی کے سبب پولنگ سست روی کا شکار ہے۔

کراچی کے کئی حلقوں، ٹنڈو محمد خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پولنگ شروع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں