پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ پارٹی ٹکٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔ این اے 11 سے حاجی سید فرین خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 سے مجاہد علی، این اے 22 سے عاطف خان پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔ این اے 23 مردان سے علی محمد خان انتخابی میدان میں ہوں گے۔

این اے 28 سے ساجد نواز، این اے 29 سے ارباب عامر اور این اے 30 سے شاندانہ گلزار تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 سے شیر علی ارباب اور این اے 32 سے آصف خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اب تک 26 نشستوں پر جن امیدواروں کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں پی کے 25 سے ریاض خان، پی کے 26 سے فخر جہان، پی کے 27 سے عبدالکبیر شامل ہیں۔

پی کے 28 سے شوکت یوسف زئی، پی کے 29 سے عبدالمنعم، پی کے 30 سے صدر رحمان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

کے پی اسمبلی پی کے 54 سے زر شاد خان، پی کے 55 سے طفیل انجم، پی کے 56 سے امیر فرزند خان، پی کے 57 سے ظاہر شاہ، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اسی طرح پی کے 58 سے عبدالسلام آفریدی، پی کے 60 سے افتخار علی مشوانی، پی کے 61 سے احتشام خان کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 72 سے سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ پی کے 73 کے لیے انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی کے 74 کے لیے ارباب جہانداد، پی کے 75 کے لیے ملک شہاب، پی کے 76 پر سمیع اللہ، پی کے 77 پر شیر علی آفریدی جب کہ پی کے 78 پر سابق ضلع ناظم ارباب عاصم تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

حلقہ پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی کے 80 پر حامد الحق، پی کے 81 سے نورین عارف، پی کے 82 سے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، پی کے 83 سے مینا خان آفریدی اور پی کے 84 سے فضل الہٰی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں