اشتہار

الیکشن 2024: شریف برادران ’’شیر‘‘ پر مہر نہیں لگائیں گے!

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر کے عوام سے الیکشن میں شیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے ن لیگی قائد نواز شریف اور شہباز شریف خود شیر کو مہر نہیں لگائیں گے

ملک میں عام انتخابات کا دنگل کل (جمعرات) سجے گا ن لیگ کی قیادت ووٹرز کو شیر پر مہر لگانے کے لیے قائل کر رہی ہے لیکن قائد ن لیگ نواز شریف، شہباز شریف خود کل قومی اسمبلی کی نشست پر شیر پر مہر نہیں لگائیں گے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کل اپنے جماعت کے انتخابی نشان شیر پر مہر ثبت نہیں کریں گے بلکہ این اے 128 لاہور پر اپنا ووٹ عقاب کے انتخابی نشان کو دیں گے۔

- Advertisement -

یہ دلچسپ صورتحال یوں بنی ہے کہ مسلم لیگ ن کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی سے انتخابی اتحاد ہوا ہے اور اسی وجہ سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 پر ن لیگ کی جانب سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا اور اس حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، جن کا انتخابی نشان عقاب ہے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ووٹ اسی حلقے میں رجسٹرڈ ہے جس کی وجہ سے وہ کل (جمعرات) کو ووٹ دینے تو ضرور جائیں گے مگر مہر شیر کے بجائے عقاب کو لگائیں گے۔

تاہم یہاں سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 پر ن لیگ کے امیدوار عمر سہیل امیدوار  ہیں تو شریف فیملی صوبائی نشست پر اپنی جماعت کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا سکے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور شامل ہیں جب کہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 اور قصور سے این اے 132 سے امیدوار ہیں۔ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے انتخابی میدان میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں