تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’الیکشن‘ میں کام کرنے والی اداکارہ مریض کی تشویشناک حالت دیکھ کر چل بسیں

نیویارک: شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر میڈیکل کے شعبے کا انتخاب کرنے والی اداکارہ 38 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اداکارہ جیسیکا کیمبل کا انتقال 29 دسمبر کو ہوا جس کی اُن کے اہل خانہ نے ایک روز قبل تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیسیکا نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر کے نیورو پیتھک کا انتخاب کیا اور وہ ڈاکٹر بن رہی تھیں۔

جیسیکا اس حوالے سے اُن دنوں پریکٹس پر تھیں کہ اس دوران ایک مریض کی تشویشناک حالت دیکھ کر اُن کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق جیسیکا 29 دسمبر کو پورٹ لینڈ تھیں، موت کے بعد اُن کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اداکارہ کی دوست اور قریبی رشتے دار سارہ ویسلنگ نے بتایا کہ ’جیسیکا اُس دن معمول کے مطابق کام کررہی تھی اور وہ بالکل ٹھیک تھی، پریکٹس کے دوران اُس نے ایک مریض کو دیکھا اور پھر وہ پریشانی کے عالم میں اپنے گھر آگئی تھی، بعد ازاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ خالے کے گھر بھی گئی تھی۔

سارہ کے مطابق جیسیکا اپنی خالہ کے گھر باتھ روم گئی اور پھر وہاں سے واپس نہیں آئی، تھوڑی دیر بعد جب والدہ اور آنٹی کو خیال آیا تو انہوں نے جاکر دیکھا، وہ اوندھے منہ پڑی ہوئی تھی۔ اداکارہ کی دوست نے بتایا کہ وہ مریض کی تشویشناک حالت دیکھنے کے بعد سے بہت پریشان تھی اور بار بار اُسی کا تذکرہ کررہی تھی، میرا خیال ہے کہ اُس کا انتقال اسی وجہ سے ہوا ہوگا۔

اہل خانہ کے جیسیکا کی کئی روز سے طبیعت خراب تھی، اُس کا سینہ جکڑا ہوا تھا اور بہت زیادہ سردی بھی لگ رہی تھی مگر ہمارا خیال نہیں کہ اُس کی موت کرونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 جیسیکا کیمبل نے فلم ’الیکشن‘ ، فریکس اینڈ گریکس میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1992 میں ٹی وی فلم ’ان دی بیسٹ انٹرسٹ آف چلڈرن‘ سے کیا۔

Comments

- Advertisement -