ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

انتخابی نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کا الیکشن سٹی ختم ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات 2024 کے نتائج مکمل ہونے سے قبل ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کا الیکشن سٹی ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 13 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج موصول نہ ہوسکے ہیں، مگر اس کے باوجود الیکشن کمیشن کا الیکشن سٹی ختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سٹی میں میڈیا وال کے ذریعے الیکشن کے موصول ہونے والے نتائج دیکھائے جا رہے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلیے الیکشن سٹی قائم کیا تھا۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کی تیاری شروع کی گئی تھی۔ 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین الیکشن سٹی قائم کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن سٹی میں کسی بھی ممکنہ خرابی کی صورت میں نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے متبادل ویب سائٹ بھی تیار کی تھی تاہم اب یہ الیکشن سٹی قبل از وقت ہی ختم کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں