الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کوخط لکھ دیا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے3900 ای وی ایم مانگی ہیں۔
اسلام آبادمیں صرف میئر کی نشست کیلئے ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے بعدبلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اسی بنا پر ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن 800 پولنگ اسٹیشنز پر ای وی ایم کا استعمال کرے گا جس کے تمام پولنگ بوتھ کےلئے3100مشینیں درکار ہوں گی جب کہ 800 ای وی ایم بیک اپ کےلئے رکھی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سےتکنیکی سپورٹ بھی مانگی گئی ہے پروجیکٹ مینجمنٹ، سپورٹ سروسز، پروڈکشن، ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول مانگا گیا ہے۔ وزارت رسک مینجمنٹ، سیکیورٹی میکنزم سرٹیفکیشن و اسٹاف کوتربیت دے۔