تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

انتخابات کی تیاریاں شروع، انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ملک بھرمیں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کیلئے رکھی جائیں گی جہاں ووٹرز اپنے اور اہلخانہ کےناموں کےاندراج اور کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتےہیں۔

ڈسپلے سینٹر 21 مئی 2022 سے 19 جون 2022 تک کھلے رہیں گے شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔

Image

سینٹرز میں کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے جب کہ سرکاری ملازمین ان کے اہلخانہ عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج و نتقلی کراسکتے ہیں۔

ملک بھر میں 20159ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 12037، سندھ میں 3609، خیرپختونخوا میں 3040 اور بلوچستان میں1473ڈسپلےسینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -