تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان کی نااہلی کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی انہوں نے تحائف بھیجنے کی رقوم کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے ریفرنس کی فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے آرٹیکل63 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کردیا

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر ریفرنس میں بھی استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -