اشتہار

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرزکےاعداد شمارجاری کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے نئے اعداد وشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مارچ 2023 تک کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی شرح جاری کر دی، جس کے مطابق پورے پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 سے تجاوز کرگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے، دونوں کا تناسب نکالا جائے تو پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد ہے جبکہ خواتین وٹرز کی شرح 46 فیصد ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کر دیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر کے لحاظ سے بھی ووٹرز کی شرح جاری کی گئی ہے، سب سے زیادہ ووٹرز 26 سال سے 35 سال کی عمر میں ہیں جبکہ چھبیس فیصد ووٹرز کی عمریں 26 سال سے 35 سال کے درمیان میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490 ، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں