بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

’’الیکشن کمیشن کے کردار پر افسوس ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، الیکشن کمیشن کے کردار پر افسوس ہے آئینی ترمیم کو بھی چھپایا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو چیزپی ٹی آئی کے خلاف ہو اس میں الیکشن کمیشن پھرتی دکھاتا ہے، جو چیز پی ٹی آئی کے حق میں ہو اس پر الیکشن کمیشن غفلت کی نیند کرتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن فوری طور پر سپریم کورٹ فیصلے پرعمل کرے گا، حکومتی ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں، اتحادیوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، آئینی ترمیم کو اپوزیشن سے چھپایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں واضح کہا گیا الیکشن کمیشن وقت ضائع کررہا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پر چارج شیٹ بھی لگائی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ 41 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے، رحیم یار خان میں انتخاب ہوا اور آج صبح ہی ان کو نوٹیفائی کردیا گیا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن ہی ملکی تاریخ کا متنازع الیکشن کراتا ہے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کرانے میں بری طرح ناکام ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہی ہے، اس طرح کی چیزیں ہوں تو پارلیمان اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں