اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو 25 جولائی تک معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کیا جارہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہان 25 جولائی تک معطل رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ کے بلدیاتی سربراہان کو بھی معطل کردیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام شفاف انتخابات کے انعقاد کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص عام انتخابات پر اثر انداز نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو 3 ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قبل از وقت دھاندلی روکنے کے لیے سرکاری ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔