اشتہار

"ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کر رہے ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہے ہیں، ادارے پر لگائے جانے والے الزامات پر کوئی حقیقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا کہ ہم پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، ہم مکمل طور پرغیر جانبداری سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہوگا،جس کے باعث رزلٹ میں تاخیر نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

پریزائیڈنگ افسران سے رزلٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر نتائج واٹس ایپ پر بھیجیں گے ،پریزائیڈنگ افسر اگر واٹس ایپ پر نہیں بھیج سکتا تو آر او آفس پہنچ جائےگا، افسران کے پاس قانون کے مطابق رات دو بجے تک نتیجہ دینےکا وقت ہوتا ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔

عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قائدین کوذمہ داریاں سونپ دیں ، حکمران اتحاد کی جانب سے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف مزاحمت کی جائے گی، مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے ساتھ ہی پولیس،انتظامیہ اورپولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کل ریاستی مشینری اور متعصب الیکشن کمیشن کے خلاف برسر پیکار ہوں گے: عمران خان

تحریک انصاف کےقائدین خصوصی ٹیموں سے مسلسل فیڈ بیک حاصل کریں گے اور ہر پولنگ اسٹیشن پر نہایت تربیت یافتہ پولنگ ایجنٹس تعینات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں کل 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، یہ نشستیں تحریک انصاف ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں