ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’نگراں وزیراعلیٰ کا عہدہ چیئرمین پی سی بی کی ذمے داری سنبھالنے میں قانونی رکاوٹ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کی ذمے داری سنبھالنے میں قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ پی سی بی کے 37 ویں چیئرمین ہیں اور ان کا انتخاب تین سال کے لیے ہوا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔

- Advertisement -

انتخابات کے بعد الیکشن کمشنر شاہ خاور نے کہا کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت زبردست رہی ہے وہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے ہیں اور صوبے کے انتظامی سربراہ کا عہدہ ان کے چیئرمین پی سی بی کی ذمے داریاں سنبھالنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پی سی بی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ محسن نقوی آج سے ہی بطور پی سی بی چیئرمین 3 سال کیلیے فرائض سر انجام دیں گے۔

محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن کمشنرپی سی بی کا عہدہ بھی 3 سال کیلیے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں