جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی پی امیدوار کی دھمکی آمیز تقریر پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 41 سے پی پی امیدوار علی حسن کی دھمکی آمیز تقریر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگھڑ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 41 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن کی دھمکی آمیز تقریر پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے اور جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ اصغر سیال نے ضلع مانیٹرنگ ٹیم کو اس معاملے پر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

علی حسن ہنگورجو جو پی ایس 41 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ووٹرز کو کھیلے عام دھمکی دی تھی۔

- Advertisement -

پی پی امیدوار نے مبینہ طور پر اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’’حکومت پی پی کی بننی ہے، سیدھے طریقے سے انکے حق میں ووٹ استعمال کرنا‘‘، ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی تھی کہ جس نے ووٹ نہ دیا، اس کا حشر دنیا دیکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں