ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : تخت لاہور کس کا؟ 14 حلقوں میں تگڑا مقابلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کل ہونے والے الیکشن میں لاہور کے چودہ حلقوں میں بڑے ناموں میں بڑے مقابلے متوقع ہیں، اب دیکھنا ہیں کون کس حلقے میں کس کو ٹف ٹائم دے گا۔

الیکشن میں سب کی نظریں تخت لاہور پر ہے ، کل قومی اسمبلی کی چودہ نشستوں پر تگڑے مقابلے کی توقع ہے ، بلاول زرداری نانا کی تاریخ دہرانے کیلئے لاہور سے انتخابی اکھاڑے میں اترگئے جبکہ این اے ایک سو ستائیس پر ن لیگ کے عطاتارڑ ان کے مدمقابل ہیں۔

این اے 130 پر میاں نوازشریف اور ڈاکٹر یاسمین راشد آمنے سامنے ہیں جبکہ این اے 123 پرتین امیدواروں میں مقابلہ ہے، آزاد امیدوار افضل عظیم کے ساتھ جماعتِ اسلامی کے لیاقت بلوچ کا بھی شہباز شریف سے مقابلہ ہوگا۔

- Advertisement -

این اے 119 میں زور کا جوڑ پڑے گا ، مریم نواز کو آزادامیدوارشہزاد فاروق کا سامنا ہے جبکہ این اے 122 میں سعد رفیق اور آزاد امیدوار سردارلطیف کھوسہ آمنے سامنے ہیں ۔

این اے 117 پر آئی پی پی کے عبدالعلیم خان کا مقابلہ آزاد امیدوار علی اعجاز سے ہے جبکہ این اے 117 پر حمزہ شہباز اور آزاد امیدوار عالیہ حمزہ میں زور کا جوڑ ہوگا۔

این اے ایک سو بیس پر ن لیگ کے سردار ایاز صادق میدان میں ہیں، جن کے مقابلے پر آزاد امیدوار عثمان حمزہ کامیابی کیلئے پرُامید ہے۔

اسی طرح ایک سو اٹھائیس پر آئی پی پی عون چوہدری کو آزاد امیدوار سلمان ا کرم راجا کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں