اشتہار

پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے  پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں کیو آر ایف کے 106942 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 23940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

 پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے  پُرعزم ہیں، عام انتخابات کی نگرانی کے لیے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار مامور ہونگے جبکہ ملک بھر میں پولیس کے 465736  اہلکار تعینات ہوں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ صرف پنجاب میں الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 110720 ،کے پی میں 92535 جبکہ بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں