تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کا اندرونی احوال

ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ یہ ملک ایک اور انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن ان سب جماعتوں میں اکثریت میں ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کا ماننا ہے کہ مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے میں سپورٹ کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان سے وزارتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ابھی واضح جواب نہیں دیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد باظابطہ اعلان کرے گی۔

ذرائع ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ وزراتوں اور دیگر معاملات پر حکومت بننے کے بعد بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -