ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 کے لیے 47 ارب 41 کروڑ 74 لاکھ کا بجٹ تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے 47 ارب 41 کروڑ 74 لاکھ کا بجٹ تجویز کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریننگ ونگ کی مد میں ایک ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے لگائے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے استعمال ہوں گے۔

میڈیا کو آرڈی نیشن اور تشہیری مہم کے لیے 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں جبکہ انتخابی فہرستوں کے لیے 27 کروڑ 20 لاکھ روپے استعمال ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لیے 5 ارب 60 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیے گئے ہیں، الیکشن سیکیورٹی کی مد میں 15 روپے رکھے گئے ہیں۔

ایڈمن اخراجات کے لیے دو کروڑ 45 لاکھ روپے استعمال ہوں گے، پنجاب 9 ارب 65 کروڑ، سندھ کے لیے 3 ارب 65 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کے پی کے لیے 3 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ، بلوچستان کے یلے ایک ارب 11 کروڑ 14 لاکھ رکھے گئے ہیں، انتخابات کے لیے اعزازیہ کی مد میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں