ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

موبائل فونز بندش پر شکایات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی پورے ملک میں کامیاب ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 2018 سے کراس کرچکا ہے، پورے ملک میں امن و امان رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں کامیاب ہوگی، موبائل فونز بندش پر شکایات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پے درپے واقعات کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا یہ غلط نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے اہم اور بارہویں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔

صبح 8 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطاریں لگ گئیں، لاہور میں ووٹروں میں بڑا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

کراچی میں اب بھی بہت سے مقامات پر ووٹروں کی طویل قطاری لگی ہیں، کراچی کے کئی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر تین بجے تک پولنگ ہی شروع نہیں ہوئی تھی۔

انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن اور بوتھ تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ شکایات بھی نہ کرسکے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں