ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حکومت ملی تو ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملی تو ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔

 سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، کل عوام اس بات کا فیصلہ کریں کہ کون سی پارٹی حکومت بنائے، دھماکوں کا مقصد ہے کہ ووٹرز کو ڈرایا جائے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، 3 سال پہلے بعض فیصلے ایسے ہوئے کہ دہشت گردوں کو موقع ملا، پاکستانی عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی کا تقریباً خاتمہ ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کی طرف جانا ہوگا، ہماری غریب عوام آئی ایم ایف کی شرائط میں جکڑی ہوئی ہے، معیشت کے لیے ہمیں بڑے فیصلے کرنے ہوں گے اور معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ قوم کی ایک ایک پائی بچائی جائے جس کو بھی موقع ملا وہ نقصان کرنے والے اداروں کی نجکاری کرے، معیشت سے متعلق مسائل کو جڑ سے پکڑنا ہوگا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سادہ اکثریت ملتی ہے تو وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، قوم پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ ہمارے لیے مل کر بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں