جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

الیکشن ترمیمی ایکٹ قانون بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت کی منظوری سے الیکشن ترمیمی ایکٹ قانون بن گیا، دوسرا ترمیم بل 2024 فوری نافذ العمل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024کی توثیق کر دی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد سینیٹ سیکریٹری نے بل توثیق کیلئےصدر مملکت آصف زرداری کوارسال کیا تھا۔

- Advertisement -

صدر مملکت کی منظوری سے الیکشن ایکٹ بل قانون بن گیا، الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیم بل 2024فوری نا فذالعمل ہو گا۔

قانون کے تحت جو شخص تین دن میں کسی جماعت میں شامل ہو تو وہ کسی اور جماعت میں نہیں جاسکتا۔۔ جس جماعت کی کوئی سیٹ نہیں وہ مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔

بل کے تحت مخصوص نشستوں کے لئیے لسٹ جمع کرانے والی جماعت ہی مخصوص نشستوں کی اہل تصور ہو گی آر او کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرانے والا رکن آزاد تصور ہو گا۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 کیا ہے؟

الیکشن ایکٹ 2017 میں یہ ترمیمی بل سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد لایا گیا ہے۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم جاری کیا گیا کہ تحریک انصاف کو اس کی مخصوص نشستیں دی جائیں۔

پہلی ترمیم کے مطابق کوئی رکن اسمبلی اپنا سیاسی جماعت سے وابستگی کا پارٹی سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری ترمیم کے مطابق مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے ضروری ہے کہ کسی جماعت نے وقت پر فہرست جمع کروا رکھی ہو۔

پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 میں متعارف کروائی گئی ہے جبکہ دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے۔ ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں