اشتہار

پنجاب میں انتخابات، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی آج آخری تاریخ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی آج آخری تاریخ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی آج آخری تاریخ ہے جب کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنڈز فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

عدالت عظمیٰ نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کوپیش کریں اور الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ قومی اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، کیمٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت خزانہ الیکشن کمیشن فنڈز کی سمری کابینہ میں لائے اور قومی اسمبلی سے منظوری لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں