تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3.27 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا، اس اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے شدید ناانصافی پر مبنی ظالمانہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ ظالم حکومت کا کراچی کے عوام پر آخری وار ہے، نااہل اور نکمی حکومت نے جاتے جاتے کراچی کے عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا۔

انھوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے، حکومت کو عوام کی معاشی مشکلات اور پریشانیوں سے کوٸ سروکار نہیں ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے بھی کے الیکڑک کی بجلی قیمت اضافے کی مذمت کی گئی ہے، انھوں نے کہا یہ اقدامات قیامت خیز مہنگائی کی شدت اور بڑھا رہے ہیں، قیمت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ نالائقی کی انتہا ہے، ساڑھے 3 سال میں انتظامی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -