تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب : عوام کی سہولت کیلئے بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے بجلی کے جدید میٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایک کروڑ اسمارٹ بجلی میٹر نصب کیے جائیں گے، تین کمپنیوں کو ٹھیکے دے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں ایک کروڑ اسمارٹ بجلی کے میٹر نصب کیے جائیں گے، کمپنی نے گزشتہ روز ساڑھے نو ارب ریال سے زائد مالیت کا ٹھیکہ تین کمپنیوں کو دے دیا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد السلطان نے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ35 فیصد اسمارٹ بجلی میٹر سعودی ساختہ ہوں گے اور33.3فیصد ایسے اسمارٹ بجلی میٹر نصب کیے جائیں گے جن کی تیاری میں سعودی عرب سے خام مال استعمال کیا گیا ہوگا اوران پر بھی سعودی ساختہ کا جملہ تحریر ہوگا۔

سعودی بجلی کمپنی کے چیئرمین کے مطابق اسمارٹ بجلی میٹر کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے اس میں جو خامیاں اور تکنیکی غلطیاں سامنے آئی ہیں اگلے مرحلے میں ان پر بھی قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی بجلی کمپنی نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں سعودی فیکٹریوں کا حصہ اچھا خاصا ہو۔

بجلی کے جدید میٹر لگانے کا پہلا مرحلہ اگلے سال 19فروری2020 کوشروع ہوگا اور اپریل تک ساڑھے تین ملین اسمارٹ بجلی میٹر لگائے جائیں گے۔

ماہ ستمبر میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس میں50لاکھ میٹر نصب کیے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری مرحلہ مارچ 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -