تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بجلی کے کم استعمال پر بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے واضح کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو بلوں میں وصول کئے گئے اضافی پیسے صارفین کو واپس دینا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور جنریشن کمپنی بلاک 2 کے ٹیرف سےمتعلق سماعت ہوئی ، جس میں نیپرا نے کہا کہ ہم تقسیم کارکمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، اتھارٹی غلط بھیجے گئے بلوں کے معاملے کو غور سے دیکھےگی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ صارفین کو بھیجے گئے اضافی بلز واپس کرائیں گے، ہم نے 2 تقسیم کارکمپنیوں کوخط لکھےہیں مزید بھی لکھ رہےہیں، خراب میٹر کی تبدیلی ممکن ہے، ایک دن کے اندر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ایک عوامی سماعت رکھیں گےاس کےبعدفیصلہ ہوگا، ڈسکوزمیں میٹرکی دستیابی بھی بڑا ایشوہے، ڈسکوز میں ایچ آر کی کمی کو حکومت پورا کرے گی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ڈسکوزکےبلنگ کاطریقہ کاردرست نہیں، اووربلنگ سے بچنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے، ان سارے مسائل کا حل ڈسکوزکی نجکاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ رپورٹ میں بجلی کمپنیوں سےمتعلق بہت سےمسائل سامنےآئےہیں ، اتھارٹی نےریڈنگ کے دوران بل پر میٹر کی تصویر کی شرط لگائی، ڈسکوز نے اس میں بھی مسائل کھڑےکیے، پہلے بھی تجویزدی اب بھی دےچکے ڈسکوزکی نجکاری کی جائے۔

Comments

- Advertisement -